• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی عمان کے سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے عمان کے سرکاری دورے پر سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ایڈمرل نوید اشرف نے سلطنتِ عمان کے شاہی دفتر کے وزیر اور کمانڈر رائل نیوی آف عمان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف کی سلطنت عمان کے کمانڈر نیشنل ڈیفنس کالج سے بھی ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات کے دوران بحرِ ہند کی سیکیورٹی صورتحال اور مشترکہ دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ایڈمرل نوید اشرف نے قزاقی اور اسمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ دیگر علاقائی ممالک سے مل کر میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کی مضبوط حامی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عمان کے سول اور عسکری حکام نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید