بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی میلبرن ایئر پورٹ پر رپورٹر اور کیمرا مین پر غصہ ہوگئے۔
ویرات کوہلی کی ایئر پورٹ پر رپورٹر سے بحث بھی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ فیملی ساتھ ہے، اجازت کے بغیر آپ ویڈیو نہیں بنا سکتے۔
بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے لیے میلبرن ایئر پورٹ پہنچی تھی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔