• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورہ بولی وڈ کی بھوکی، میں نے وہاں فلم میں کام دلوایا تھا، علی خان

کراچی (این این آئی)معروف اداکار علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ، وی جے و ماڈل ماورہ حسین کو بولی وڈ فلم میں انہوں نے کام دلوایا تھا اور وہ بولی وڈ کی بھوکی ہیں۔علی خان کا ایک پرانا انٹریو کلپ خوب تیزی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے ماورہ حسین کو بولی وڈ میں کام کرنے کے لیے بھوکی اداکارہ قرار دیا ہے۔علی خان کے انٹرویو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان نادیہ خان کی جانب سے علی خان کو مختلف اداکارائوں کی تصویریں دکھا کر اْن کے بارے میں کچھ کہنے کو کہا جا رہا ہے۔اس دوران علی خان کو ماورہ حسین کی تصویر دکھائی جاتی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ اْن کے خیال میں ماورہ حسین بہت چلبلی، شوخ چنچل، حسین اور بھوکی اداکارہ ہیں۔نادیہ خان نے علی خان سے سوال پوچھا کہ ماورہ حسین بھوکی کیسے ہیں ؟ کیا وہ دن میں 4 سے 8 بار کھانا کھاتی ہیں؟۔جس پر علی خان نے کہا کہ ماورہ کھانا کھاتی ہوں گی، مگر ماورہ کی صحت سے نہیں لگتا کہ وہ کھاتی بھی ہیں یا نہیں مگر وہ یہاں اْن کی بولی وڈ میں کام کرنے کیلئے بھوک کی بات کر رہے ہیں۔علی خان نے مزید کہا کہ ماورہ حسین بھارتی انڈسٹری میں کام کرنے کی بہت بھوکی ہیں، اْن کا اور ماورہ حسین کا ایک ساتھ پروجیکٹ ابھی ختم ہی ہوا تھا کہ اْنہیں بھارت سے کسی پروڈیوسر کی کال آئی تھی کہ ایک بھارتی فلم کیلئے ایک نوجوان لڑکی اور نئے چہرے کی ضرورت ہے تو انہوں نے ماورہ حسین کا نام لیا تھا، اب وہ بھارت میں ایک اچھی خاصی بڑی فلم کر رہی ہیں۔اس پر نادیہ خان نے سوال کیا کہ کیا وہ یہ کہنا چاہ رہے ہیں ماورہ حسین کو بھاتی فلم انڈسٹری میں انہوں نے کام دلوایا ؟۔جس پر علی خان نے ہاں میں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ ʼ کام تو اللہ دیتا ہے جی۔

تازہ ترین