سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سیم پیج اب شیم پیج بن گیا ہے۔
دھیر کوٹ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ کروڑوں خرچ کرکے عمران خان جلسی بھی نہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان باغ میں جلسہ نہ کرتے تو شاید کچھ بھرم رہ جاتا،کہتی ہوں دھیر کوٹ آکر دیکھو جلسہ کیسا ہوتا ہے۔
دھیر کوٹ جلسے میں مریم کے پی ٹی آئی حکومت پر وارکرتے ہوئے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی 2016ء میں 2 سیٹوں کی اوقات تھی آج بھی وہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو مائنس کرنے کے خواب دیکھنے والے آزاد کشمیر آئیں اور عوام کا جوش و جذبہ دیکھیں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف مائنس نہیں بلکہ پلس پلس پلس ہوگیا ہے اور سیم پیج اب شیم پیج بن گیا ہے۔