• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شاہد رسول جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے پی وی سی (پرو وائس چانسلر) ڈاکٹر شاہد رسول کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سکریٹری بورڈز و جامعات ڈاکٹر منصور عباس کے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔

جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد رسول کو تا حکم ثانی قائم مقائم وی سی مقرر کردیا ہے۔ 

یاد رہے ڈاکٹر لبنٰی بیگ نے ڈاکٹر امجد سراج میمن کو وائس چانسلر مقرر کرنے کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کررکھا ہے۔

تازہ ترین