• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے متعلق بیان، مریم نواز سے اتفاق کرتا ہوں، شبلی فراز


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز سے اتفاق کرتا ہوں کہ عمران خان اور نواز شریف کا نام ایک ساتھ نہیں لیا جاسکتا۔

اپنے ایک بیان میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ صادق و امین ہیں، جبکہ نواز شریف کو عدالتوں نے اشتہاری قرار دیا ہے۔ 

سنیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف قانون سے بھاگا ہوا ایک اشتہاری ہے۔

آزاد کشمیر میں انتخابی مہمات پر بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز کارکنان کو تیار کر رہی ہیں کہ یہ آزاد کشمیر انتخابات ہار چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے مستند جھوٹ بولا کہ بیرونِ ملک تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کے خاندان نے اپنی ذات اور حواریوں کو فائدہ پہنچایا، اس خاندان نے ملک کو مالی و اخلاقی طور پر تباہ کردیا۔

تازہ ترین