• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاسوسی معاملے کی ابھی تصدیق ہونا باقی ہے، یورپی یونین

جاسوسی سافٹ ویئر سے دنیا بھر میں کم از کم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کے معاملے پر یورپین کمیشن کی سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جاسوسی کے معاملے کی ابھی تصدیق ہونا باقی ہے۔ 

پراگ کے دورے کے موقع پر اپنے بیان میں یورپین کمیشن کی صدر ارسلا وانڈر لین نے کہا کہ جاسوسی کا معاملہ اگر سچ ہے تو یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے پیر کو صحافیوں کی جاسوسی کرنے مذمت کی ہے۔ 

یورپی یونین کی یہ مذمت ان اطلاعات کے بعد سامنے آئی جس میں کہ ایک اسرائیلی سافٹ ویئر کے دنیا بھر میں صحافیوں، سرکاری حکام اور حقوق کی تحریکوں سے وابستہ سرگرم افراد کے اسمارٹ فون میں استعمال کرکے اسے ہیک کرنے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا۔

تازہ ترین