• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں گھریلو تنازعہ پر ایک نوجوان نے اپنے والد پولیس انسپکٹر کو اسی کے سرکاری پستول سے گولیاں مار کر قتل کر دیا، لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سینئر سپریٹنڈنٹ کورنگی شاہجہان خان کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود کورنگی مہران ٹاؤن میں واقعہ آج صبح 7 بجے پیش آیا۔

ایس ایس پی شاہجہان خان کے مطابق ضلع جنوبی کے درخشاں تھانے کے شعبہ انوسٹی گیشن میں تعینات پولیس انسپکٹر دیدار عباسی نے گزشتہ رات گھریلو تنازع پر اپنے بیٹے کامران عباسی سے باز پرس کی تھی اور اسے کسی غلطی پر مارا پیٹا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق رات کو معاملہ رفع دفع ہوگیا کہ صبح 7 بجے کامران عباسی نے دیدار عباسی کے پستول سے اسے دو گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا ، بعد ازاں دیدار عباسی کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

ایس ایس پی شاہجہان خان کے مطابق مقتول دیدار عباسی ضلع ملیر کے میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او خالد عباسی کا بھائی تھا، کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

تازہ ترین