• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی قربانی کیلئے اونٹوں کی خریداری کرتے ویڈیو وائرل

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کیلئے اونٹوں کی خریداری کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شیخ رشید نے مویشی منڈی میں بیوپاریوں سے بھاؤ تاؤ کیا، بالآخر 5 لاکھ 60 ہزار روپے میں 3 اونٹ خرید لیے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک 42 سیکنڈ کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ مویشی منڈی میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں شیخ رشید کو بیوپاریوں سے بات چیت کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عید کی قربانی کیلئے مویشی منڈی میں اونٹوں کی خریداری کرتے ہوئے۔‘

واضح رہے کہ سعودی عرب، یو اے ای سمیت خلیجی ملکوں میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

مکہ مکرمہ، مسجد الحرام میں نماز عید الاضحیٰ ادا کرنے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں۔

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کل منائی جائے گی۔

خاص رپورٹ سے مزید