• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمتی و نایاب اشیا سے بنی دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم کی قیمیت 60 ہزار روپے

دنیا کی مہنگی ترین آئسکریم، جس کی قیمت 60 ہزار روپے ہے، دبئی میں فروخت کی جارہی ہے، جی ہاں، یہ حقیقت ہے کہ ایک اسکوپ آئسکریم کی قیمت سونے سے بھی زیادہ ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ آئسکریم نارمل وینیلا سے نہیں بنی ہوتی، بلکہ اسکی تیاری میں تازہ وینیلا بینز اور 23 قیراط کا خوردنی گولڈ استعمال کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ ایک مخصوص قسم کی سیاہ چاکلیٹ (بلیک ٹرفلز) شامل ہوتی ہے۔

اسے مزید شاندار اور بہترین بنانے کے لیے بلیک ڈائمنڈ کو شامل کیا جاتا ہے اور اسے اطالوی طرز کے ایک خوبصورت اور دلکش و قیمتی پیالے میں خریدار کو پیش کیا جاتا ہے تاکہ کھانے والے کی امارت کا اندازہ کیا جاسکے۔



تازہ ترین