• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شہر ممبئی میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔

گذشتہ دو روز کے دوران ممبئی میں دو سو پچاس ملی میٹر تاریخی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس نے ہر سو تباہی مچادی ہے۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں اب تک بیالیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ شہر بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہیں۔

بارشوں کے نتیجے میں ریلوے سسٹم کو بھی بُری طرح نقصان پہنچا ہے، ممبئی کے مختلف علاقوں میں کئی کلو میٹر تک پٹریاں زیر آب آگئیں ہیں، جس کے باعث ٹرین سروس معطل ہے

مقامی انتظامیہ نے مزید جانی نقصان سے بچنے کے لئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔

تازہ ترین