• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثانیہ شمشاد کے ہاں عید الاضحیٰ کے موقع پر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے نومولود کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی فیملی میں اضافے کی اطلاع اپنے مداحوں کو دی۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ عید کے پُرمسرت موقع پر اللہ نے ہمیں بہترین تحفے سے نوازا ہے۔


اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اپنی پوسٹ میں  مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ شمشاد 2019 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

تازہ ترین