• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابعہ بٹ نے بولڈ فوٹو شوٹ کروانا کیوں چھوڑے؟

پاکستانی سُپر ماڈل اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ رابعہ بٹ نے بولڈ فوٹو شوٹ نہ کروانے کا فیصلہ کرنے کی وجہ بتادی ۔

اداکارہ رابعہ بٹ نےاپنے ایک حالیہ انٹرویو میں خواتین کے لباس کے بارے میں کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کپڑوں والی جو بات تھی اور بہت ساری ایسی جو چیزیں ہیں تو اس پر انہوں نے اللہ سے کہا تھا کہ یہ وہ نہیں کرنا چاہتی کیونکہ اس سے اللہ نے منع کیا ہے، اورانہیں بھی یہ پسند نہیں ہے یہ وہ اللہ کے لیے یہ چھوڑدیں گی ۔

انہوں نےکہا کہ کیونکہ ان کاکام ایسا ہےکہ لوگ اسے کپڑوں سے منسوب کرتے ہیں توانہوں نے اللہ سے دعاکی کہ اس پر فرق نہ پڑے لیکن انہیں ٹھیک نہیں لگتا بولڈ فوٹو شوت کروانا تو وہ نہیں کریں گی۔

اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بالکل انہوں نے چھوٹے کپڑے پہنے ہیں اور ماضی میں بولڈ فوٹو شوٹ بھی کروائے ہیں ۔

اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کچھ چیزوں کے لیے ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے، پھر چیزیں آپ چھوڑتے ہیں ، رب نے پہلے آپ کو دیکھنا ہوتا ہے، تیار کرنا ہوتاہے ، پھر وہ آپ کو چیز سے نوازتا ہے یا چھینتا ہے۔

تازہ ترین