• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اضافی ٹیسٹ کھیلنے کیلئے PCB آسٹریلیا کے جواب کا منتظر

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان میں اضافی ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آسٹریلیا کے جواب کا منتظر ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی جلد کرکٹ آسٹریلیا سے مثبت جواب ملنے کے لئے پر امید ہے، بورڈ نے اگلے سال دورے میں ایک اضافی ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز دی تھی۔

آسٹریلیا کے فروری مارچ کے شیڈول دورے میں 2 ٹیسٹ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان کاکہنا ہے کہ ایف ٹی پی کی سیریز میں دو کی بجائے تین ٹیسٹ کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، تیسرا ٹیسٹ ممکن ہوتا ہے یا نہیں کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم ہماری کوشش جاری ہے ۔

وسیم خان نے مزید بتایا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے بات کر رہے ہیں اس تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین