• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہفتے میں ویکسین لگوائیں ورنہ سم بلاک

سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سِم بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ سندھ نے وفاقی حکومت کے ذریعے پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے کہ  پی ٹی اے تمام لوگوں کو میسج /پیغام بھیجے کہ وہ ویکسین کروائیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ جو لوگ ایک ہفتے کے دوران ویکسین نہ کروائیں اُن کی موبائل سِم بلاک کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے این سی او سی کو سندھ حکومت کا فیصلہ کمیونیکیٹ کرنے کی ہدایت کی۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اگلے مہینے سے ان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

واضح رہے کہ سندھ کورونا ٹاسک فورس نے صوبے میں کرونا کیسز کی شرح 10 فیصد اور کراچی میں کیسز کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرنے پر ایک بار پھر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبے میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث پیر سے تعلیمی ادارے بند کرنے، شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین