• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری عیدبھی سکھ سےنہ مناسکے،چوروں ڈاکوئوں نےخوشی کےدنوں میں اداسی پھیلادی

ملتان (سٹاف رپورٹرا)شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی موٹرسائیکلز،موبائلزسمیت دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہےتفصیل کے مطابق تھانہ الپہ کے علاقے موضع لک والہ محمد نعیم سے تین مسلح ڈاکو نے روک کر اسلحہ کی نوک پر نقدی8ہزار و موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،اسی تھانہ کی حدود فلڈ بند محمد نیاز سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی5ہزار،موٹرسائیکل و موبائل چھین کر لے گئے،تھانہ مظفرآبادکے علاقے انڈسٹریل سٹیٹ ساجد مسیح سے دوڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی65ہزار و موبائل لے گئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے اوڈہ والی پل عبدالمالک سے تین ڈاکو نقدی 50ہزار، موٹرسائیکل و موبائل لے گئے،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے سرکلرروڑ محمد عمران کی دکان میں دومسلح ملزمان نے داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر نقدی70ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے کمپنی باغ رانا عظیم سے موٹرسائیکل سوار دوملزمان جھپٹا مارکر موبائل مالیت چھین کر لے گئے،کینٹ بازار سے غلام مصطفی ٰکا موبائل چوری ہوگیا۔تھانہ الپہ کے علاقہ میں تین نامعلوم مسلح افراد نے نیاز سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد ساجد سے موبائل اور 65ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔مخدوم رشید میں نامعلوم افراد نے عبدالمالک سے 50 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔حسن آباد میں  نامعلوم افراد نے نعیم سے 40 ہزار نقدی چھین لی۔شالیمار کالونی میں نامعلوم افراد راو یاسر سے 78 ہزار نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدر کے علاقہ وی آئی پی کالو نی میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل پر جاتی عمران اور اسکی فیملی کو روکا گن پوائنٹ پر 25 ہزار نقدی ،موبائل اور دو تولہ سونا لو ٹ کر فرار ہوگئے۔زکریا ٹاون میں نا معلوم افراد نے شوکت اور اسکی ہمشیرہ سے نقدی اور سونے کی دو انگوٹھیاں چھین لیں۔
تازہ ترین