• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالے شیشوں کا استعمال قانوناً جرم ہے ،عباس مروت

پشاور( کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر پشار عباس مجید مروت نے کہاہے کہ کالے شیشوں کا استعمال قانوناً جرم ہے ،پولیس قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں کریں۔انہوں نے گزشتہ روز ٹریفک نظام جائزہ لینے کیلئے حیات آباد،ٹاون ، تہکال, صدر اور چارسدہ روڈ کا دورہ کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے سیٹ بیٹ اور ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں اور کالے شیشوں کے استعمال والی گاڑیوں سے کالے شیشے اتارنے کے عمل کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ جاری مہمات کے تحت کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں اور کسی کیساتھ نرمی نہ برتی جائے، چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں اور پلازوں میں پارکنگ کو ہر صورت میں یقینی بنائیں تاکہ شہری سڑک کے کنارے گاڑیاں کھڑی نہ کرے جبکہ مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، بلا تعطل ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔
تازہ ترین