• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا جولی کو بریڈ پٹ کیخلاف عدالتی جنگ میں اہم کامیابی مل گئی

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر بریڈپٹ کے خلاف عدالتی جنگ میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انجلینا نے بریڈپٹ کے وکلاء کی عدالتی کارروائی کا فیصلہ سنانے والے جج سے کاروباری تعلقات ہونے کی وجہ سے جج کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے مطالبے پر کیلیفورنیا اپیلز کورٹ نے جج جان ڈبلیو اوڈرکر کو بریڈ کے وکلاء کے ساتھ کاروباری تعلقات ہونے پر نااہل قرار دے دیا ہے۔

اپیلز کورٹ نے بچوں کی تحویل سے متعلق ہونے والی گزشتہ عدالتی کارروائی میں انجلینا کے مطالبے کے باوجود بھی سابقہ جوڑے کے بچوں کو گواہی دینے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ ’ بریڈ پٹ کے وکلاء کے ساتھ اپنے کاروباری تعلقات کے بارے میں انکشافات سامنے آنے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جج اوڈرکرک نے اخلاقیات کی خلاف ورزی کی ہے، ایک معقول فرد جو تمام حقائق سے واقف ہو، وہ معقول طور پر جج کی غیرجانبداری کی صلاحیت کے بارے میں شک پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔‘

کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ’جج کی نااہلی ضروری ہے۔‘

خیال رہے اداکار بریڈ پٹ اور اداکارہ انجلینا جولی جنہوں نے 2016 میں 12 سالہ خوشگوار شادی کو ختم کرکے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرلیں تھیں اور وہ کئی سالوں سے اپنے 6 بچوں کی تحویل کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے عدالتی کارروائی کا سامنا کررہے ہیں۔

تازہ ترین