• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ پٹ کاجج کو نااہل قرار دیے جانے پر ردّعمل

ہالی ووڈ کی مشہور سابقہ جوڑی بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے 6 بچوں کی تحویل کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے عدالتی کارروائی کے نئے فیصلے نے تہلکہ مچادیا ہے، اس کیس کے پچھلے جج جان اوڈرکرک کو نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

اس نئے فیصلے کے بعد اداکار بریڈ پٹ اپنے 6 بچوں کی مشترکہ تحویل سے باہر ہوگئے ہیں جوکہ انہیں اس کیس میں پچھلے جج جان اوڈرکرک کے سنائے گئے فیصلے پر ملی تھی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جج کی نااہلی کے فیصلے پر بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بہت سارے ثبوت موجود ہیں کہ موجودہ صورتحال بچوں کے لیے ٹھیک نہیں ہے، یہ صرف چیزوں کو سب کے لیے مزید لٹکا رہی ہے۔

بریڈ پٹ نے مزید کہا کہ اپیلز کورٹ کا فیصلہ تکنیکی طریقۂ کار پر مبنی ہے، حقائق پھر بھی تبدیل نہیں ہوئے ہیں، یہاں بہت سارے حقائق موجود ہیں جس کی وجہ سے جج اور باقی ماہرین جنہوں نے گواہی دی وہ بچوں کے بہتر مفادات کے بارے میں اپنے واضح نتیجے پر پہنچے۔

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم قانونی طور پر ضروری کاموں کو جاری رکھیں گے جوکہ بچوں کی بہتری کے لیے مفصل نتائج پر مبنی ہوں۔

خیال رہے کہ اداکار بریڈ پٹ اور اداکارہ انجلینا جولی جنہوں نے 2016 میں 12 سالہ خوشگوار شادی کو ختم کرکے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرلیں تھیں، کئی سالوں سے اپنے 6 بچوں کی تحویل کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے عدالتی کارروائی کا سامنا کررہے ہیں۔

تازہ ترین