• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ: دو کشتیاں ڈوبنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

باجوڑ میں راغگان ڈیم میں ڈوب کر لاپتا ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، دو کشتیاں ڈوبنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

ریسکیو کے مطابق راغگان ڈیم میں آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا، جس کے دوران لاپتا تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی، جبکہ 11 افراد کو بچا لیا گیاتھا۔

4 روز سے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، عید کے پہلے روز راغگان ڈیم میں دو کشتیاں ڈوب گئی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید