• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر شدت پکڑنے لگی


ملک بھر میں  ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی  کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے 6 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 819 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 45 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ 24 کھنٹے کے دوران 44 ہزار 579 کورونا ٹیسٹ کیےگئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح تقریباً  ساڑھے 6 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اب تک اموات کی مجموعی تعداد23ہزار سے اوپر چلی گئی، کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب کراچی کے ضلع کورنگی کی 5 یوسیز میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، بلوچستان کے ضلع کیچ میں آج سے 15روزہ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین