• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کل ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کل صبح ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے 11 ارکان براستہ لندن بارباڈوس پہنچیں گے۔

اسکواڈ کے ارکان کی گزشتہ روز کورونا ٹیسٹنگ بھی منفی آئی ہے، 11 کھلاڑیوں میں عابد علی، اظہرعلی، فواد عالم ، عمران بٹ، محمد عباس سمیت نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، شاہنواز دھانی، یاسر شاہ اور زاہد محمود شامل ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

تازہ ترین