• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرمیندر جیا بچن کے ساتھ ’رانی کی پریم کہانی‘ میں کام کرنے پر خوش

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ماضی کے معروف ہیرو دھرمیندر اپنے ماضی کی ساتھی سینئر اداکارہ جیا بچن جنھیں وہ گڈی کہا کرتے تھے ان کے ساتھ اپنی آئندہ آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں اکٹھے کام کرنے پر کافی پرجوش ہیں۔

اتوار کو اس حوالے سے انھوں نے اپنی گڈی جیا بچن کے ساتھ ایک پرانی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ اور اس کے عنوان کے طور پر لکھا، برسوں بعد اپنی گڈی کے ساتھ، گڈی جو کبھی بڑی فین تھی میری۔

دھرم جی کے پرستاروں نے ان کی اور جیا بچن کی آنے والی فلم کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ایک فین نے لکھا کہ وقت بیت جاتا ہے اور یادیں ہمیشہ چھوڑ جاتا ہے، ہم سب آپ کی آنے والی مووی کے منتظر ہیں۔

ایک اور فین نے لکھا، جناب حیرت انگیز ہے اور بہت خوشی کا موقع ہے۔ ایک نے لکھا کہ تصویر کسقدر گریس فل ہے، بھارتی سینما کے حقیقی لیجنڈ ہیں۔

کرن جوہر کی اس فلم میں ماضی کے یہ دونوں اداکار، رنویر سنگھ کے والدین کا کردار ادا کرینگے، اس فلم میں شبانہ اعظمی، عالیہ بھٹ کی والدہ کے کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ یہ فلم کرن جوہر کی بطور ڈائریکٹر واپسی کی بھی علامت ہوگی۔

تازہ ترین