• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشنا شاہ کا رات گئے سفر کرنے والی خواتین پر احتیاطی اقدامات کرنے پر زور

پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ نے خواتین کو رات میں گھر سے باہر نکلنے کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اشنا نے ایک پیغام جاری کیا۔ 

انھوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر نور مقدم کے قتل کے روز خود کے رات گئے سفر کی کہانی بیان کی۔ 

اشنا نے اپنے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ یہاں لگایا، اور بتایا کہ اس دن انھوں نے 40 منٹ کا سفر طے کرنا تھا۔

ان کا کہان تھا اس وقت ان کے پاس ایک ٹیزر گن تھی، جو ان کے ہاتھ کے پاس ہی تھی، راہ زنی کی واردات کی صورت میں ایک اضافی فون بھی تھا اور اپنے دوستوں کو اپنی لائیو لوکیشن بھی شیئر کی تھی کہیں اگر کچھ برا ہوجائے تو انھیں معلوم ہو کہ وہ کہاں ہیں۔ 

ساتھ میں انھوں نے پاکستان میں بطور خاتون ان کا یہ ایک اور دن تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید