وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جس سے بھی وعدہ کیا عمران خان کے کہنے پر کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران جس سے بھی کمٹمنٹ کی عمران خان کی طرف سے کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے سفیر ہیں، بہت جلد کشمیر کے لوگوں کو خوشخبری دیں گے اور ان کے تمام مسائل حل کریں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں الیکشن کو سبوثاژ کرنا چاہتی تھیں، اس کی مثال سامنے ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان پارٹی قیادت کے اجلاس میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا فیصلہ کریں گے، جلد کشمیر سے متعلق پیکیج سامنے لائیں گے۔
علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ میرے لیڈر عمران خان کے خلاف جو بات کرے گا میں بھی اُسے جواب دوں گا۔