مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری پر جوابی وار کردیے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری اور علی امین گنڈا پور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے دیا۔
انہوں نے وفاقی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ مریم نواز کا استعفیٰ مانگے والے تم ہو کون؟
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ استعفیٰ وہ دیں جنہوں نے معیشت تباہ کی، عوام کو بے روزگار اور ملک کو مقروض کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ جن کا استعفیٰ آنے والا ہے، وہ استعفیٰ مانگ رہے ہیں؟ وزرا کے جھوٹ بولنے سے الیکشن چوری کی حقیقت نہیں بدلے گی۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ جن کی اپنی کرسیاں ووٹ چوری کی مرہون منت ہوں، انہیں استعفیٰ مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جن کی حکومت لوٹوں کی بے ساکھیوں کے سہارےچل رہی ہو وہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔
ن لیگی ترجمان نے کہا کہ استعفیٰ وہ دیں جنہوں نے عوام کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی اور ووٹ چور اب استعفیٰ دیں گے۔