• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظالم بیٹے کا بچوں کے ہمراہ 70سالہ ماں پر بہیمانہ تشدد، دونوں بازو اور ایک ٹانگ توڑ دی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بی سیکشن تھانے کی حدود لطیف آبادنمبر 5میں ظالم بیٹے کا اپنے بچوں کے ہمراہ 70سالہ ماں پر بہیمانہ تشدد‘ دونوں بازو اور ایک ٹانگ توڑ دی ‘ پوتے کی جانب سے دادی پر فائرنگ کی کوشش‘ علاقہ مکینوں نے ناکام بنادی ‘ پولیس کا کہناہے کہ گھریلو تنازع پر بڑے بیٹے نے اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ ماں کو تشددکانشانہ بنایا ہے ‘پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے طبی امداد کے لئے لیٹردیدیاہے۔تفصیلات کے مطابق بی سیکشن تھانے کی حدود لطیف آبادنمبر 5میں 70سالہ گلشن بانو اورا ن کے چھوٹے بیٹے اور اس کے بچوں کو بڑے بھائی انعام الدین نے اپنے دو بیٹوں حسیب اورنوید ودیگر ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے تشدد کانشانہ بنایا جس کے باعث 70سالہ بوڑھی ماں کے دونوں بازو اورایک ٹانگ ٹوٹ گئی‘ جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال لایاگیا تھا ‘بزرگ خاتون کا کہناہے کہ اس پر اس کے ایک پوتے نے جان سے مارنے کے لئے فائرنگ بھی کرنے کی کوشش کی لیکن علاقے کے لوگوں کی مداخلت پر وہ بچ گئی ۔ بی سیکشن پولیس کا کہناہے کہ بزرگ خاتون پر تشددکاواقعہ ہفتہ (24جولائی) کا ہے دادی کو زخمی کرنے پر اس کے پوتس فیصل نے ابتدائی رپورٹ درج کرائی تھی جس پر علاج کے لئے میڈیکل لیٹر دیکر زخمی خاتون کو سول اسپتال روانہ کردیا تھا ۔زخمی خاتون کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد گھرمنتقل کردیا گیاہے۔ ڈاکٹر وں کی جانب سے میڈیکولیگل رپورٹ ملنے کے بعد کیس درج کیاجائے گا۔ پولیس کا کہناہے کہ بزرگ خاتون گلشن بانو اپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ رہتی ہے ‘ گھریلو تنازعہ پر بڑے بھائی نے بیٹوں کے ہمراہ حملہ کرکے زخمی کیاہے جس کے بعد سے ملزمان باپ بیٹے مفرور ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید