• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم میں امن و رواداری کیلئے علماء کے امن وفود روانہ ہونگے

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )محکمہ اوقاف پنجاب نے محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی ، رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کےلئے پنجاب بھر کے کمشنر ز صاحبان کو ،سیکرٹری اوقاف و مذہبی امورپنجاب کی طرف سے مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں انہیں علماءکرام کے امن وفود کے شیڈولز سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ امن وفود2 اگست کو ایوان اوقاف لاہور سے روانہ ہونگے، مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا دربار کی قیادت میں گوجرانوالہ، راولپنڈی ۔سیّد محمد عبد الخبیر آزاد خطیب بادشاہی مسجد کی قیادت میں ساہیوال، ملتان ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ا ور مولانا مفتی محمد اسحاق ساقی سابق صوبائی خطیب اوقاف پنجاب کی سربراہی میں فیصل آباد اورسرگودھا روانہ ہوگا ۔
لاہور سے مزید