• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بچی کا زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا


 کراچی کے علاقے کورنگی میں اغوا اور تشدد و زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا۔ 

خیال رہے کہ کورنگی کے زمان ٹاؤن میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی کمسن بچی کی لاش کچرے سے برآمد ہوئی تھی۔ 

ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور وہاں سے معلومات حاصل کیں۔ 

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ بچی کل رات گھر کے باہر کھیل رہی تھی، لائٹ گئی ہوئی تھی، بچی کا والد اس کو گلی میں کھیلتے ہوئے چھوڑ کر چلا گیا۔

حکام کے مطابق جب کافی دیر بچی واپس نہ آئی تو اہلخانہ نے تلاش شروع کی اور  تھانے کو بھی رات گئے ہی اطلاع کی گئی۔ 

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ صبح 6 بجے کے قریب دری میں لپٹی ہوئی بچی کی تشدد زدہ لاش ملی۔

انھوں نے بتایا کہ جس جگہ لاش ملی وہاں ایک ویران اسکول اور گراؤنڈ ہے، گراؤنڈ میں نشے کے عادی افراد جمع رہتے ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

حکام کے مطابق بچی پر تشدد بھی کیا گیا ہے، اس کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا، اہلخانہ کا انتظار کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک اور بچی کورنگی سے لاپتہ ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دوسری لاپتہ بچی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین