• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچھلے 4 ماہ کے دوران افغان سیکیورٹی فورسز پر 22 ہزار حملے کیے گئے، رپورٹ

طالبان نے پچھلے 4 ماہ کے دوران افغان سیکیورٹی فورسز پر 22 ہزار حملے کیے ہیں جن کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

افغانستان کی وزارتِ امن کی تازہ رپورٹ کے مطابق ان 4 ماہ میں طالبان کی جانب سے 93 خود کش حملوں، 650 راکٹ حملوں، 1675 بارودی دھماکوں اور 844 ٹارگٹ کلنگ میں 5587 شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اسی اثنا میں افغان فورسز کی کارروائیوں میں 24 ہزار 609 طالبان جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے 621 اسکول بند کرا دیئے ہیں جس کی وجہ سے 42 فیصد طلباء تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین