• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان نے وائرل ویڈیو کے بعد افغان کامیڈین کے قتل کا اعتراف کرلیا

قندھار (اے ایف پی ) افغان طالبان نے قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد افغان کامیڈین کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے ۔ طالبان کا کہنا ہے کہ فضل محمد المعروف ’خاشازوان‘ ایک پولیس آفیسر تھا، اس نے ہمارے خلاف متعدد جنگیں لڑیں اور متعدد لوگوں کے قتل میں ملوث تھا۔ تاہم افغان پولیس کمانڈر نے بتایا کہ فضل محمد ایک کامیڈین تھا اور اسے کبھی کسی جنگی علاقے میں تعینات نہیں کیا گیا وہ چیک پوسٹوں پر سپاہیوں کو ہنسانے کا کام کرتا تھا۔

تازہ ترین