• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کریں گے، بلاول بھٹو


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابات کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پیسہ بانٹا گیا، تاریخی دھاندلی کے باوجود پیپلز پارٹی نے 11 نشستیں جیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چودھری یاسین اور ان کے بیٹے کو قتل کے الزام گرفتار کیا گیا، آزاد کشمیر الیکشن کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں ہونیوالی دھاندلی کو بے نقاب کریں گے، مظفر آباد میں دھاندلی اور پیسے سے حکومت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پیسے بانٹنے کے باوجود ہم نے 11 سیٹیں جیت لیں، ان کا وزیر آزاد کشمیر میں جاکر فائرنگ کرتا رہا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ کالعدم تنظیم کے سابق رکن کو الیکشن لڑوا کر بھارت کو پاکستان کے خلاف آواز اٹھانے کا موقع دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی کرکٹ میچ نہیں، آزاد کشمیر کے انتخابات تھے جسے پوری دنیا دیکھ رہی تھی۔

تازہ ترین