• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ و بارود اور دہشتگردی کے الزامات میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانت درخواست خارج

پشاور(نیوزرپورٹر) انسداد دہشتگردی پشاورکی عدالت نے بارودی مواد رکھنے، اسلحہ اور دہشتگردی کے الزامات میں گرفتار تین ملزمان کی ضمانت درخواست خارج کردی ہے اور تینوں ملزمان کو جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان محمد یوسف ہریانہ بالا ، یارمحمد بڈھ بیر اور عطاءاللہ ساکن کاکشال پشاور پر الزام ہے کہ تینوں ملزمان کو سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا اور ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرکے اُن کے خلاف مختلف مقدمات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان نے گرفتاری کے بعد عدالت میں ضمانت درخواست دائر کی جو فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر خارج کردی ہے۔
تازہ ترین