• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے 68اضلاع میں دو کروڑ تیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا آغازآج (پیر سے) ہو گا، معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نےکہا ہے کہ مہم چاروں صوبوں کے مخصوص اضلاع اور اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے، انسداد پولیو پروگرام مہم میں ایک لاکھ 79 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو قطرے پلائیں گے،پاکستان نے رواں سال پولیو سے بچاؤ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، بچوں کی قوت مدافعت کیلئے ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانا لازم ہیں، والدین سے درخواست ہے کہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں،پولیو کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی کمی پولیو پروگرام کیلئے خوش آئند ہے، پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال اب تک صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔

تازہ ترین