• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیراسلامی اقدامات سے امت کے جذبات مجروح ہورہے ہیں‘ جمعیت ن

کوئٹہ( این این آئی)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ حرمین شریفین اور مقدس مقامات کے خلاف ہونے والے اسلام دشمن اقدامات اور سازشوں کا قلع قمع پوری امت مسلمہ کا فریضہ ہے سعودی حکمران دانستہ یا غیردانستہ طور پر کفار ، یہود ، ہنود کے آلہ کار بن کر حرمین شریفین میں غیر اسلامی حرکات سے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کررہے ہیں کورونا کی آڑ میں حج اور عمرے جیسی عظیم عبادات سے امت کو تو محروم کیا گیا لیکن اس ملک میں شراب خانے اور فلم انڈسٹری کے پروگرام میں کوئی کورونا نہیں جزیرہ عرب میں فحاشی، عریانی ، کھیل تماشے اوررقص کوفروغ دیاجارہاہے حد تو یہ ہے کہ حرمین شریفین کے اندر بھی خواتین کو غیرشرعی لباس کے ساتھ سیکورٹی کے نام پر تعینات کردیاگیاہے عرب حکمران ایسے عمل سے عذاب الٰہی کو دعوت نہ دیں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے نام پر خواتین کی تعیناتی کافیصلہ واپس لیاجائے علماء اس حوالے سے بھرپور آوازبلند کریں۔
تازہ ترین