ملتان (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سلطانہ شاہین شعبہ خواتین سٹی کی سیاست میں بہترین ورکرہیں جنہوں نے مشکل ترین حالات میں پارٹی کے لئے خدمات سرانجام دیں، ان کا کہنا تھا کہ خواتین ورکرز پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی صدر سلطانہ شاہین کی قیادت میں وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا جس میں خواتین رہنما ثروت خان،فہمیدہ چوہان، روبینہ شاہین،عطیہ ربنواز بھی موجود تھیں۔