• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب پارلیمانی وفد کی وزارتِ خارجہ سے ملاقات

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دورے پر موجود عرب پارلیمنٹ کے وفد کی جانب سے  وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی گئی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عرب پارلیمانی وفد کو دورۂ پاکستان پر خوش آمدید کہا۔

عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمٰن سے ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے عرب ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاکستان، مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ ہم اتحاد امہ میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پُر عزم ہیں، تنازعات کے دیرپا سیاسی حل کے لیے مذاکرات کو واحد حل سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے۔

اس سے قبل عرب پارلیمنٹ کا وفد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا تھا جہاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے عرب پارلیمنٹ کے وفد کا استقبال کیا گیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ سے عرب پارلیمنٹ کے صدر عادل بن عبدالرحمٰن کی ملاقات ہوئی،  ملاقات کے دوران دو طرفہ پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں صادق سنجرانی اور عادل بن عبدالرحمٰن کی ملاقات کے دوران ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔

تازہ ترین