• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: موسلا دھار بارش کی پیش گوئی، تمام محکموں کو چوکس رہنے کا حکم

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے بعد کمشنر نے تمام محکموں کو چوکس رہنے کا حکم دے دیا۔

کمشنر محمد عثمان نے ہدایت دی کہ ڈسپوزل اسٹیشن فعال اور مشینیں فیلڈ میں فوری پہنچائی جائیں، تمام محکمے ہائی الرٹ رہیں اور پورا عملہ فعال رکھیں۔

کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ اے سیز اپنے علاقوں کا فوری دورہ کریں اور نکاس کی خود نگرانی کریں جبکہ واسا افسران عملہ سمیت اپنے علاقوں میں خود موجود ہونے چاہئیں۔

محمد عثمان نے ہدایت دی کہ مون سون ہنگامی مراکز کو درکار مشنری، وسائل فوری مہیا کیے جائیں جبکہ اے سیز اور ٹریفک پولیس بند ہونے والے راستوں کا متبادل انتظام کرائیں۔

اُنہوں نے کہا کہ تیز بارش ہوگی لہٰذا شہری گھروں سے غیرضروری باہر نہ نکلیں اور شہری بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں و تاروں سے دور رہیں۔

کمشنر محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ لیسکو، واسا، ایم سی ایل اور دیگر محکمے فیلڈ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق راؤنڈ کریں گے۔

تازہ ترین