اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کار سے 104 کلوگرام چرس 30 گرام افیون برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق حب ریور روڈ پر کانفرنس ہوٹل کے قریب اینٹی نارکوٹکس فورس گلشن اقبال کے عملے نے کارروائی کی۔
اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کار کی تلاشی لی تو اس سے منشیات برآمد ہوئی، کار میں سوار اکبر علی اور ساتھی عورت شیریں وریانی کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف اے این ایف گلشن اقبال تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے مزید ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔