• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان امن عمل، ہمارے کردار پر سابق کینیڈین وزیر کا تبصرہ افسوسناک، پاکستان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )پاکستان نے سابق کینیڈین وزیر کے ریمارکس پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان افغان امن عمل کی سمجھ کے فقدان کیساتھ ساتھ زمینی حقائق سے لاعلمی ظاہر کرتا ہے۔ دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق ایک ٹویٹ میں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ʼہم سابق کینیڈین وزیر کرس الیگزینڈر کی جانب سے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے متعلق بے بنیاد اور گمراہ کن دعوؤں پر مشتمل غیر ضروری تبصرے کی شدید مذمت کرتے ہیں، افغانستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ نہیں، شاہ محمود کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ اس طرح کے ریمارکس معاملے کی سمجھ کے مکمل فقدان اور زمینی حقائق سے لاعلمی ظاہر کرتے ہیں۔خیال رہے کہ ایک ٹوئٹر پیغام میں کرس الیگزینڈر نے کہا تھا کہ طالبان جنگجو پاکستان سے سرحد پار کر کے افغانستان میں داخلے کا انتظار کر رہے ہیں، ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ترجمان دفتر خارجہ نےکہاکہ دنیا وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کو تسلیم کر رہی ہے کہ افغانستان کا کوئی عسکری حل نہیں اور ایک جامع و وسیع البنیاد سیاسی تصفیے کی ضرورت ہے، ایسے میں اس قسم کا بلا ضرورت تبصرہ قابل افسوس ہے۔

تازہ ترین