• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشورہ پر پی آئی اے کا عراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

اسلام آباد/بغداد(پی پی آئی)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے عاشورہ کے موقع پرعراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے بتایا کہ حکومت اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔ 11 اگست سے 11 پروازوں زائرین کو لے کر نجف پہنچیں گی۔پی آئی اے کے مطابق زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ بہت عرصے سے کیا جارہا تھا۔سی ای او ارشد ملک نے کہا کہ تمام مذہبی مواقع پر خصوصی پروازوں کا انعقاد پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے۔ زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین