• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم کی ضبط شدہ 291 غیر ملکی شراب کی بوتلیں چوری ہونے کا مقدمہ درج

کراچی (اسد ابن حسن) کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کے دفتر سے بھاری مقدار میں ضبط شدہ غیرملکی شراب کی بوتلیں چوری ہونے کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ نمبر 321/2021کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے شراب کا ایک کنٹینر پکڑا تھا جس میں غیر ملکی سفارت خانے کے نام پر 564غیر ملکی شراب کی بوتلیں موجود تھیں جس سفارتخانے کے نام پر یہ شراب درآمد کی گئی تھی اس نے انکار کردیا کہ یہ ان کا کنسائمنٹ ہے۔ مذکورہ بوتلوں کو کسٹم کی بلڈنگ میں رکھ دیا گیا۔

تازہ ترین