• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے کا تین صوبوں میں موبائل فون آپریٹرز کی کوالٹی آف سروس سروے کا انعقاد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے 12شہروں اور ایک درجن شاہراہوں پر موبائل فون آپریٹروں کی کارکردگی اور سروسز کے معیار کو جانچنے کیلئے کوالٹی آف سروس سروے کیا ، پی ٹی اے کے مطابق سروے کے دوران آواز، نیٹ ورک کوریج، ایس ایم ایس اور موبائل براڈ بینڈ / ڈیٹا کے لائسنسڈ کے پی آئزکو جانچنے کیلئے نئے خودکار کوالٹی آف سروس مانیٹرنگ اوربنچ مارکنگ ٹول سمارٹ بنچ مارکرکا استعمال کیا گیا، ڈرائیو ٹیسٹ ٹیموں نے سروے کیلئے اہم شاہراہوں، سروس روڈز اور سیکٹرز، کالونیوں کا انتخاب کیاسروے کے نتائج صارفین کی معلومات کیلئے پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

تازہ ترین