• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آفس جمہوری پاکستان کی شناخت ہے، پرویز رشید

ن لیگ کے رہنما پرویز رشید کہتے ہیں وزیراعظم آفس جمہوری پاکستان کی شناخت ہے، یہ چاہتے ہیں صرف وہ گھر اونچے نظر آئیں جہاں سے حکم نامے جاری ہوتے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کے کمرشل مقاصد کے استعمال کے معاملے پر ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا کہ وزیراعظم ہاؤس ایسی جگہ ہے جہاں قومی راز ہوتے ہیں۔ قومی دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوتے ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ یہ عوام کو سنایا جارہا ہے، وزیراعظم ہاؤس ویسے ہی کمرشل ہے جہاں ساری سرگرمیاں کمرشل ہوتی ہیں اور بڑے اعلیٰ پیمانے پر ہوتی ہیں۔

حکومتی رکن ریاض فتیانہ کا اس معاملے کی وضاحت میں کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ نہیں تجویز ہے۔

تازہ ترین