• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر کاجنگلاتی آگ پر قابو پانے میں مدد کرنے والے ممالک کا شکریہ

28 جولائی سے جنگلات میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ سے اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ترک صدرنے جنگلاتی آگ پر قابو پانے میں مدد کرنے والے ممالک اور تنظیموں کا شکریہ ادا کیاہے۔

ترک میڈیا کے مطابق 154 مقامات پر لگی جنگلاتی آگ میں سے 10 مقامات پر لگی آگ سے قصبوں اور شہروں کو خطرہ تھا، جس پر قابو پالیاگیاہے۔

بحیرہ روم اور ایجیئن کے ساحلی حصوں میں جنگلات میں لگی آگ کےسبب درجنوں دیہات خالی کرالئےگئے ہیں۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے جنگلاتی آگ پر قابو پانے میں مدد کرنے والے ممالک اور تنظیموں کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہاہے کہ جلد ازجلد اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔

تازہ ترین