• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے 300 روپے والی شرٹ میں تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

گزشتہ روز عاصم اظہر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی اور لاہور کے خوشگوار موسم کی تعریف کی۔

عاصم اظہر کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے زوہیب حسین نامی صارف نے اُن سے سوال کیا کہ ’بھائی! آپ نے یہ 800 روپے کی شرٹ لی ہے؟‘

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ ’اصل میں یہ شرٹ میری والدہ صرف 300 روپے میں لیکر آئی تھیں۔‘

عاصم اظہر کے جواب پر ٹوئٹر صارفین نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں یقین نہیں کہ آپ بھی 300 روپے والی شرٹ پہنتے ہو۔‘

دوسری جانب کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ ’دُکان والے اُنہیں 300 روپے کی شرٹ دیتے ہی نہیں ہیں بلکہ مہنگی دیتے ہیں۔‘

صارفین کے تبصروں پر ردّعمل دیتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ ’اگر کوئی دُکان والا آپ کو 300 روپے میں شرٹ نہیں دے تو اُس کو میرا یہ ٹوئٹ دِکھا دینا۔‘

عاصم اظہر کی 300 روپے والی شرٹ پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین