ملک بھر میں تیزی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ویکسین نہ لگائے جانے پر سختیوں کے بعد ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک روز میں ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے ویکسین کے حوالے سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 11 لاکھ 39 ہزار 580 افراد کی ویکسی نیشن ہوئی۔
ایک روز میں پہلی مرتبہ ویکسین لگوانے والوں کی تعداد نے 10 لاکھ سے تجاوز کیا ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ 59 ہزار 676 افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔
2 اگست کو 10 لاکھ 72 ہزار 342 افراد کی ویکسینیشن ہوئی تھی۔