• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں تیل بردار بحری جہاز ممکنہ طور پر ہائی جیک کیا گیا، برطانوی حکام کا دعویٰ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست فجیرہ کے ساحل کے قریب پھنسے تیل بردار بحری جہاز کے حوالے سے برطانوی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب تیل بردار بحری جہاز کو ممکنہ طور پرہائی جیک کیا گیا۔

میری ٹائم ٹریڈ آپریشن برطانیہ کے مطابق خلیج عمان میں فجیرہ کے قریب جہاز کواحتیاط برتنے کا کہا تھا۔

جہاز کے ہائی جیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی سے عرب میڈیا کے مطابق گولڈن برلینٹ تیل بردار بحری جہاز پر سنگاپور کا جھنڈا لہرا رہا ہے، بحری جہاز خلیج عُمان پہنچتے ہی کنٹرول سے باہر ہوگیا۔

ادھر ایک ایرانی چینل نے دعویٰ کیا کہ تیل بردار جہاز فجیرہ کے ساحل کے قریب بارودی سرنگ سے ٹکرایا تھا۔

تازہ ترین