• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید غنی، ناصر حسین شاہ سمیت 8 اراکینِ اسمبلی FIA میں طلب

چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر سرکل نے تحقیقات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے 8 اراکینِ اسمبلی سمیت 15 رہنماؤں کو طلب کر لیا جس کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق صوبائی وزیرِ اطلاعات ناصرحسین شاہ اور صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل طلب کر لیا گیا ہے۔

اراکینِ اسمبلی شہلا رضا، ناز بلوچ، نفیسہ شاہ، شاہدہ رحمانی، قادر خان مندوخیل اور قادر پٹیل کو بھی ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ تمام رہنماؤں کو 12 اور 13 اگست کو طلب کیا گیا ہے، ملزم کے موبائل فون سے ان افراد سے رابطے کا ریکارڈ ملا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیگر 7 عہدے داروں کو بھی ایف آئی اے میں طلب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین