• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 اگست کے یک طرفہ بھارتی اقدام کو 2 سال مکمل

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے 2 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر کے کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے۔

حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں 5 سے 15 اگست تک عشرہ مزاحمت منانے کا اعلان کیا ہے۔

آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہوگی، لال چوک کی طرف مارچ کیا جائے گا اور سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دو سال پہلے آج ہی کے دن مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی، ریاست کا درجہ چھین لیا تھا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارتی یونین کا علاقہ قرار دیا تھا۔

تازہ ترین